QR CodeQR Code

حضور اکرم کی ولادت باسعادت کی خوشیاں منانا ہمارا ایمان ہے، زاہد بلال قریشی

11 Oct 2021 22:49

میلاد ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ ندیم مدنی صدیقی نے کہا حضور اکرم (ص) وجہہ تخلیق کائنات ہیں اور اپنے آقا و مولا کی ولادت باسعادت کی خوشیاں منانا ہمارا ایمان ہیں، اگر اللہ اپنے پیارے محبوب محمد(ص) کو نہ بھیجتا تو یہاں کچھ نہیں ہونا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل میں شامل انجمن غلامان مصطفی سورج میانی کے زیراہتمام چھٹا سالانہ پروگرام بعنوان جلوس استقبال ربیع الاول میلاد ریلی جامع مسجد ابوبکر صدیق سے شروع ہو کر علمدار چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جس کی قیادت متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی، خواجہ ندیم مدنی صدیقی، علامہ مظہر چشتی، محمد اقبال قریشی و دیگر قائدین نے کی۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے زاہد بلال قریشی نے کہا کہ فروغ میلاد و جلوس ہائے میلاد کیلیے ہم اپنی بھرپور کوشش کرتے رہیں گے۔ الحمداللہ قافلہ جب چلا اس وقت سے اب تک 31 جماعتوں کا یہ اتحاد اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ ندیم مدنی صدیقی نے کہا کہ حضور اکرم (ص) وجہہ تخلیق کائنات ہیں اور اپنے آقا و مولا کی ولادت باسعادت کی خوشیاں منانا ہمارا ایمان ہیں، اگر اللہ اپنے پیارے محبوب محمد(ص) کو نہ بھیجتا تو یہاں کچھ نہیں ہونا تھا۔ خواجہ ندیم مدنی صدیقی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جو قومیں اپنے نبی (ص)کے فرامین پر نہیں چلتیں وہ قومیں برباد ہوتی ہیں، ریلی کے شرکا سے متحدہ میلاد کونسل کے دیگر قائدین نے مشترکہ اعلامیہ پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ عظمت اہلیبیت و صحابہ کرام کا تحفظ ہمارے ایمان کی بنیاد ہیں، ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بھی ان کی ناموس کا تحفظ کریں گے، ریلی کے اختتام پر درود سلام اور ملک و قوم کیلئے دعائیں کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 958215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958215/حضور-اکرم-کی-ولادت-باسعادت-خوشیاں-منانا-ہمارا-ایمان-ہے-زاہد-بلال-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org