0
Monday 11 Oct 2021 23:07

نواب شاہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے دفتر کے قریب دھماکا

نواب شاہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے دفتر کے قریب دھماکا
اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنے والے حساس ادارے کے دفتر کے قریب دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع  نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق نواب میں قائم قانون نافذ کرنے والے حساس ادارے کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اردگرد کے لوگ دفتروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے ایک مشکوک نوجوان کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کو سرچ کرکے کلیئر قرار دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 958219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش