QR CodeQR Code

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو یاد رکھا جائیگا، علامہ شہنشاہ نقوی

11 Oct 2021 23:17

اپنے ایک بیان میں معروف شیعہ عالم دین نے کہا کہ حکومت کیجانب سے انکے افکار و نظریات کے پرچار کے کام میں تیزی لائی جائے اور کوشش کی جائے کہ ہر محب وطن شہری انکے نقش قدم پر چلے، تاکہ قومی جذبے کو فروغ حاصل ہو۔


اسلام ٹائمز۔ خطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی خدمات وطن عزیز کیلئے خاص طور پر لائق تحسین ہیں، اہل وطن مرحوم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور جو خدمات انہوں نے انجام دیں، ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، حکومت کی جانب سے ان کے افکار و نظریات کے پرچار کے کام میں تیزی لائی جائے اور کوشش کی جائے کہ ہر محب وطن شہری ان کے نقش قدم پر چلے، تاکہ قومی جذبے کو فروغ حاصل ہو اور ہر شخص اسی جذبے سے سرشار ہو۔ انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر کے اہل خانہ و لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے صبر و جمیل کی تلقین کی اور کہا کہ محسن پاکستان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، کیونکہ انہوں نے وطن کو مضبوط سے مضبوط بنانے کیلئے طویل جدوجہد کی۔


خبر کا کوڈ: 958221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958221/ایٹمی-سائنسدان-ڈاکٹر-عبدالقدیر-خان-کی-خدمات-کو-یاد-رکھا-جائیگا-علامہ-شہنشاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org