QR CodeQR Code

پی ڈی ایم کا اجلاس 18 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا

11 Oct 2021 23:39

اجلاس میں کراچی میں ہونے والے اجلاس کی تجاویز اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے امور پر بھی حتمی رائے لی جانی تھی، اپوزیشن کی بڑی بیٹھک میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی سمیت افغانستان کی حالیہ صورتحال اور اپوزیشن کی متفقہ حکمت عملی بھی زیرغور کیا جانا تھا۔ 


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 18 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس ہوا، اجلاس میں آفتاب شیرپاؤ، حافظ حمد اللہ، اویس نورانی اور دیگر رہنما شریک تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ پی ڈی ایم کے اجلاس میں کراچی میں ہونے والے اجلاس کی تجاویز اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے امور پر بھی حتمی رائے لی جانی تھی، اپوزیشن کی بڑی بیٹھک میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی سمیت افغانستان کی حالیہ صورتحال اور اپوزیشن کی متفقہ حکمت عملی بھی زیرغور کیا جانا تھا۔ اجلاس کے آغاز میں تمام قائدین نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم اور پرویز ملک مرحوم کے لئے دریائے مغفرت کی، اجلاس کو مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث 18 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 958224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958224/پی-ڈی-ایم-کا-اجلاس-18-اکتوبر-تک-ملتوی-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org