0
Tuesday 12 Oct 2021 00:43

علامہ ساجد نقوی کا سردار سکندر حیات اور مولانا نذر الحسنین کی وفات پر اظہار افسوس

علامہ ساجد نقوی کا سردار سکندر حیات اور مولانا نذر الحسنین کی وفات پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات اور مولانا نذر الحسنین کی وفات پر دکھ و افسو س کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مختلف تعزیتی بیانات میں ان کا کہنا تھا کہ سردار سکندر حیات نے ہمیشہ اصول پرستی، حق گوئی اور حق کی سیاست کا علم بلند کیا، آزاد کشمیر کیلئے سردار سکندر حیات کی خدمات کو ہمیشہ یار دکھا جائے گا، مرحوم نے ریاست آزاد کشمیر کے عوام کی جو خدمت کی ہے، وہ ناقابل فراموش ہے۔ علاوہ ازیں علامہ ساجد نقوی نے مولانا نذر الحسنین کی وفات پر ان کے فرزند مولانا بدر الحسنین سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے کہ خداوند کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں جوار معصومینؑ میں جگہ عنایت کرے، آپ اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
خبر کا کوڈ : 958238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش