QR CodeQR Code

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگرد ہلاک

12 Oct 2021 01:14

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں ہیں ،مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، خفیہ اطلاعات پر کئے جانے والے آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں ہیں ،مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نو اکتوبر کو آواران میں ایف سی کے جوانوں نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کا ایف سی نے بھرپور جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 958240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958240/سیکورٹی-فورسز-کا-شمالی-وزیرستان-میں-آپریشن-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org