0
Tuesday 12 Oct 2021 01:14

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگرد ہلاک

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، خفیہ اطلاعات پر کئے جانے والے آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں ہیں ،مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نو اکتوبر کو آواران میں ایف سی کے جوانوں نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کا ایف سی نے بھرپور جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 958240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش