QR CodeQR Code

ٹیکس ریکوری کیلئے ایف بی آر کو بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا اختیار بحال

12 Oct 2021 01:37

ایف بی آر کے مطابق فیلڈ فارمشنز کے لیے ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے 24 گھنٹے قبل متعلقہ ٹیکس دہندہ ادارے یا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، پرنسپل آفیسر یا مالک کو آگاہ کرنے کی شرط ختم کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایف بی آر نے ملک بھر کے فیلڈ فارمشنز کو ٹیکس دہندگان سے واجبات کی ریکوری کے لیے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے اختیارات بحال کردیئے۔ ایف بی آر کے مطابق فیلڈ فارمشنز کے لیے ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے 24 گھنٹے قبل متعلقہ ٹیکس دہندہ ادارے یا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، پرنسپل آفیسر یا مالک کو آگاہ کرنے کی شرط ختم کردی ہے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے چیئرمین ایف بی آر سے پیشگی منظوری لینے کی شرط بھی واپس لے لی ہے۔ دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے ملک بھر کے تمام فیلڈ فارمشنز کو مراسلے ارسال کردیئے ہیں جس میں ایف بی آر نے تمام دفاتر کے چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو سے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان سے ٹیکس واجبات کی ریکوری کے لیے پانچ مئی 2019ء اور دس اکتوبر 2019ء کو لکھے جانے والے لیٹرز میں ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے 24 گھنٹے پہلے متعلقہ ٹیکس دہندہ ادارے یا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، پرنسپل آفیسر یا مالک کو آگاہ کرنے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے چیئرمین ایف بی آر سے پیشگی منظوری لینے کی ہدایات واپس لے لی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 958241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958241/ٹیکس-ریکوری-کیلئے-ایف-بی-ا-ر-کو-بینک-اکاؤنٹس-منجمد-کرنے-کا-اختیار-بحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org