?>?> مقبوضہ کشمیر، مزید 3 کشمیری شہید - اسلام ٹائمز
0
Tuesday 12 Oct 2021 10:21

مقبوضہ کشمیر، مزید 3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر، مزید 3 کشمیری شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، جہاں ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔ ضلع شوپیاں میں مزید 3 شہادتوں کے بعد وادی میں 2 روز میں شہید کیے گئے کشمیریوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی فوج نے 1 روز قبل 2 کشمیریوں کو بانڈی پورہ اور ضلع اسلام آباد میں شہید کیا تھا۔ کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔ قابض بھارتی فوج نے بانڈی پورہ اور اننت ناگ میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں 5 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 958267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش