QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، مزید 3 کشمیری شہید

12 Oct 2021 10:21

ضلع شوپیاں میں مزید 3 شہادتوں کے بعد وادی میں 2 روز میں شہید کیے گئے کشمیریوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، جہاں ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔ ضلع شوپیاں میں مزید 3 شہادتوں کے بعد وادی میں 2 روز میں شہید کیے گئے کشمیریوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی فوج نے 1 روز قبل 2 کشمیریوں کو بانڈی پورہ اور ضلع اسلام آباد میں شہید کیا تھا۔ کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔ قابض بھارتی فوج نے بانڈی پورہ اور اننت ناگ میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں 5 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 958267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958267/مقبوضہ-کشمیر-مزید-3-کشمیری-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org