0
Tuesday 12 Oct 2021 18:37

عالمی میلاد کانفرنس، منہاج القرآن کے رہنماوں کا دورہ مینار پاکستان، پنڈال کا جائزہ لیا

عالمی میلاد کانفرنس، منہاج القرآن کے رہنماوں کا دورہ مینار پاکستان، پنڈال کا جائزہ لیا
اسلام ٹائمز۔ 38ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات و تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے منہاج القرآن کے رہنماؤں نے مینار پاکستان گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس جواد حامد نے کہا کہ سکیورٹی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہماری ترجیحات ہیں۔ مینار پاکستان اور ڈسٹرکٹ لاہور کی انتظامیہ کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ مینار پاکستان تاریخی مقام ہے اس کی حفاظت قومی ذمہ داری ہے، مینار پاکستان کا دورہ کرنیوالے رہنماؤں میں صدر تحریک منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری، مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ سدرہ کرامت، ناظم منہاج القرآن علما کونسل علامہ میر آصف اکبر قادری، فہنیقہ ندیم، شہزاد رسول و دیگر رہنما شامل تھے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے بھی انتظامات کا جائزہ لیا۔ رہنماؤں نے سٹیج، پنڈال، داخلی راستوں، سکیورٹی پارکنگ سمیت دیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔ جواد حامد نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہو گی۔ مینار پاکستان کے پنڈال کی خصوصی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرینگے۔جواد حامد نے کہا کہ مینار پاکستان میں خواتین اور مردوں کے بیٹھنے کیلئے الگ الگ پنڈال بنائے جائیں گے۔تمام شرکاء کو ماسک پہن کر پنڈال میں داخل ہونے کی تلقین کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 958269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش