0
Tuesday 12 Oct 2021 10:44

کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور تقریباً مزید دو افراد زخمی ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ گرنے کی وجہ سے دو مکانات اور متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے، دو انجن والا طیارہ سان ڈیگو کے مضافات میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ امریکی یونائیٹڈ پارسل سروس نے تصدیق کی ہے کہ اس حادثے میں ان کا ملازم بھی ہلاک ہوا ہے۔ کمپنی نے ملازم کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملازم کے انتقال پر بہت دکھ ہوا ہے۔ یوما ریجنل میڈیکل سینٹر کے چیف آفیسر کے مطابق اس حادثے میں ان کا ڈاکٹر سوگاٹا (Sugata) بھی ہلاک ہوا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 958273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش