QR CodeQR Code

کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

12 Oct 2021 10:44

خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ گرنے کی وجہ سے دو مکانات اور متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور تقریباً مزید دو افراد زخمی ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ گرنے کی وجہ سے دو مکانات اور متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے، دو انجن والا طیارہ سان ڈیگو کے مضافات میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ امریکی یونائیٹڈ پارسل سروس نے تصدیق کی ہے کہ اس حادثے میں ان کا ملازم بھی ہلاک ہوا ہے۔ کمپنی نے ملازم کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملازم کے انتقال پر بہت دکھ ہوا ہے۔ یوما ریجنل میڈیکل سینٹر کے چیف آفیسر کے مطابق اس حادثے میں ان کا ڈاکٹر سوگاٹا (Sugata) بھی ہلاک ہوا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 958273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958273/کیلی-فورنیا-میں-چھوٹا-طیارہ-گر-کر-تباہ-2-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org