QR CodeQR Code

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی تقرری کے نوٹی فکیشن میں تاخیر

12 Oct 2021 10:55

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ قیادت مل کر بیٹھے گی اور فیصلہ کرے گی تاکہ معاملے کے حوالے سے پائی جانے والی غیر یقینی کی صورتحال کو ختم کیا جا سکے۔ حکومت اس معاملے پر اب تک خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری ہونے میں تاخیر کے باعث پیدا ہونے والا ابہام جلد دور ہونے کا امکان ہے کیونکہ اس حوالے سے اعلیٰ سول و عسکری قیادت کا اجلاس فوری طور پر ہونے کی امید ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت ان دنوں وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے آنے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کرنے میں تاخیر کے باعث شدید قیاس آرائیوں کی لپیٹ میں ہے۔ حکومت اس معاملے پر اب تک خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ اہم ذرائع نے کہا کہ اعلیٰ قیادت نے مل کر بیٹھے گی اور فیصلہ کرے گی تاکہ معاملے کے حوالے سے پائی جانے والی غیر یقینی کی صورتحال کو ختم کیا جا سکے۔ اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ کیا اختلافات کم ہوگئے ہیں اور حتمی فیصلہ کیا ہو گا۔ پیر کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران معاملے کے متعلق سوال پر غیر مخصوص انداز میں واضح جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو ’سول ملٹری‘ معاملات پر بات کرنے کا اختیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 958276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958276/لیفٹیننٹ-جنرل-ندیم-احمد-انجم-کی-تقرری-کے-نوٹی-فکیشن-میں-تاخیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org