QR CodeQR Code

ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان کا اجلاس، اتحاد امت مصطفیٰ کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

12 Oct 2021 12:05

اجلاس میں ملکی و علاقائی صورت حال پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ تنظیم کو فعال بنانے اور اتحاد امت کیلئے اقدامات زیر غور لائے گئے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ امت واحدہ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ملی یکجہتی کونسل میں خطہ میں اتحاد کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنے والی جماعتوں اور تنظیموں کو شامل کیا جائے گا


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان کا تنظیمی اجلاس زیر صدارت شیخ میرزا علی صوبائی صدر گلگت کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی و علاقائی صورت حال پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ تنظیم کو فعال بنانے اور اتحاد امت کیلئے اقدامات زیر غور لائے گئے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ امت واحدہ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ملی یکجہتی کونسل میں خطہ میں اتحاد کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنے والی جماعتوں اور تنظیموں کو شامل کیا جائے گا تا کہ گلگت بلتستان میں اتحاد امت کی بنیادوں کو مذید مضبوط کیا جا سکے اور خطہ میں وحدت امت کا نمائندہ فورم کا کردار ادا کرے۔ اجلاس میں ربیع الاول کے مقدس مہینہ کا پیغام عام کرنے کے لئے گلگت میں اتحاد امت مصطفیٰ کانفرنس کے انعقاد کی بھی منظوری دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 958294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958294/ملی-یکجہتی-کونسل-گلگت-بلتستان-کا-اجلاس-اتحاد-امت-مصطفی-کانفرنس-کے-انعقاد-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org