QR CodeQR Code

چاروں صوبوں میں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا کام شروع کر دیا گیا

12 Oct 2021 12:04

انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا عمل 7 نومبر سے 6 دسمبر تک جاری رہے گا جس دوران گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک  کے چاروں صوبوں میں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا کام شروع کر دیا گیا۔ انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا عمل چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن کے افسران کی خصوصی تربیت کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا عمل 7 نومبر سے 6 دسمبر تک جاری رہے گا جس دوران گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کی جائے گی۔ دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار احمد کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں پر نظرثانی ڈور ٹو ڈور تصدیق کے ذریعے ہو گی تاکہ غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں تیار کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اور آئندہ عام انتخابات کا دارومدار انہی انتخابی فہرستوں پر ہو گا۔ غلام اسرار احمد کے مطابق 7 نومبر سے 6 دسمبر تک گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کی جائے گی اور 13 اپریل  2022ء کو حتمی انتخابی فہرست شائع کر دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 958296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958296/چاروں-صوبوں-میں-انتخابی-فہرستوں-پر-نظرثانی-کا-کام-شروع-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org