QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد مارا گیا

12 Oct 2021 12:33

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر سکیورٹی فورسز نے آپریشنز کیا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ آپریشن کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 958303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958303/شمالی-وزیرستان-سکیورٹی-فورسز-کے-آپریشن-میں-دہشت-گرد-مارا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org