اسلام ٹائمز۔ جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں کار پر فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ واقعہ الرحیم ہومز کے قریب پیش آیا اور نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کی۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی شناخت ایڈووکیٹ عقیلہ سبحانی کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ایڈووکیٹ عقیلہ سبحانی کو زخمی کر دیا، عقیلہ سبحانی کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ غلام محمد ڈوگر نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔