0
Tuesday 12 Oct 2021 15:28

عشرہِ رحمۃ للعالمین میں نوجوانوں اور بچوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے، عمران خان

عشرہِ رحمۃ للعالمین میں نوجوانوں اور بچوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ عشرہِ رحمۃ للعالمین میں نوجوانوں اور بچوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے اور آپ کی روزمرہ زندگی کے اصولوں کو اجاگر کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشرہِ رحمۃ للعالمین اور بارہ ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیرِاعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو عشرہِ رحمۃ للعالمین کے حوالے سے بنائے گئے لائحہِ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء چودھری فواد حسین، نور الحق قادری، معاونینِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل اور ارسلان خالد نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری کائنات کیلئے رحمت بن کر نازل ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عشرہِ رحمۃ للعالمین میں نو جوانوں اور بچوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے اور آپ ۖ ﷺ کی روزمرہ زندگی کے اصولوں کو اجاگر کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 958317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش