QR CodeQR Code

کوئٹہ خودکش حملے کے مزید 2 زخمی چل بسے، دھماکے کی تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے

1 Sep 2011 12:56

اسلام ٹائمز:گلستان روڈ خودکش بم دھماکہ کا مقدمہ 26 گھنٹے گزر جانے کے باوجود قائد آباد تھانے میں درج نہیں ہو سکا۔ اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کیلئے مکمل معلومات نہیں مل سکی ہیں۔


کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے گلستان روڈ پر گذشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکہ کے دو مزید زخمی چل بسے، جاں بحق افراد کی تعداد بارہ ہو گئی۔ واقعہ کا مقدمہ 26 گھنٹے گزرنے کے باوجود درج نہیں ہو سکا، کوئٹہ کے گلستان روڈ پر گذشتہ روز ہونے والے دھماکہ میں دس افراد جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہو گئے، ان زخمیوں میں ایک بچی سمیت دو مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد بارہ ہو گئی۔ دوسری جانب گلستان روڈ خودکش بم دھماکہ کا مقدمہ 26 گھنٹے گزر جانے کے باوجود قائد آباد تھانے میں درج نہیں ہو سکا۔ اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کیلئے مکمل معلومات نہیں مل سکی ہیں، تاہم جلد مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔پولیس کو ابھی تک دھماکہ کی تحقیقات کے سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 95832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/95832/کوئٹہ-خودکش-حملے-کے-مزید-2-زخمی-چل-بسے-دھماکے-کی-تحقیقات-میں-کوئی-پیشرفت-نہیں-ہوئی-اور-نہ-ہی-گرفتاری-عمل-آئی-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org