QR CodeQR Code

پی ڈی ایم سربراہان نے حکومت مخالف ایجنڈا اگلے اجلاس تک مؤخر کر دیا

12 Oct 2021 15:33

اتحاد کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے صحافیوں کو بتایا کہ پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں عوامی جلسہ 16 اکتوبر کو شیڈول کے مطابق ہوگا جبکہ پی ڈی ایم سربراہان کا اگلا اجلاس اسلام آباد میں 18 اکتوبر کو ہوگا، جس میں مؤخر ایجنڈے پر غور کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال پر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ سمیت ایجنڈے پر غور کے لیے اجلاس مؤخر کر دیا۔ پی ڈی ایم نے ایجنڈے پر غور کے لیے 18 اکتوبر کو دوبارہ ملنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے صحافیوں کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت اتحادیوں کے اجلاس میں اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان نے شرکت کی، جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے شرکاء نے ملک کے جوہری پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں عوامی جلسہ 16 اکتوبر کو شیڈول کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہان کا اگلا اجلاس اسلام آباد کے اسی مقام پر 18 اکتوبر کو ہوگا، جس میں مؤخر ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 958334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958334/پی-ڈی-ایم-سربراہان-نے-حکومت-مخالف-ایجنڈا-اگلے-اجلاس-تک-مؤخر-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org