QR CodeQR Code

احتجاجاً روڈ بلاک کرنیوالے ’’انتشار پسند‘‘ کہلائیں گے، لاہور پولیس کا انوکھا فیصلہ

12 Oct 2021 15:26

ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سہیل چودھری کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کیخلاف ان کے محکموں کو بھی ان کیخلاف محکمانہ کارروائی کیلئے لکھا جائے گا۔ ڈی آئی جی سہیل چودھری نے کہا کہ روڈ بلاک کرنیوالوں کی ویڈیوز کی مدد سے شناخت کرکے نامزد مقدمات درج ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ مشتری ہوشیار باش، اب لاہور کی سڑکوں پر صدائے احتجاج بلند کرنا جرم شمار ہوگا، احتجاج کرکے روڈ بلاک کرنیوالے سرکاری ملازمین اور غیر سرکاری افراد کے کریکٹر سرٹیفکیٹس میں ’’انتشار پسند‘‘ لکھا جائے گا جبکہ سرکاری محکموں کو سرکاری ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی کرنے کیلئے بھی پولیس مراسلے بھجوائے گی۔ لاہور پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے اور روڈ بلاک کرنیوالے سرکاری اور غیر سرکاری افراد کیخلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق روڈ بلاک کرکے شہریوں کو پریشان کرنیوالوں کے کریکٹر سرٹیفکیٹس میں انہیں انتشارپسند لکھا جائے گا، جس سے وہ بیرون ممالک سفر اور سرکاری نوکریوں میں بھی مشکلات کا شکار ہو جائیں گے۔
 
ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سہیل چودھری کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کیخلاف ان کے محکموں کو بھی ان کیخلاف محکمانہ کارروائی کیلئے لکھا جائے گا۔ ڈی آئی جی سہیل چودھری نے کہا کہ روڈ بلاک کرنیوالوں کی ویڈیوز کی مدد سے شناخت کرکے نامزد مقدمات درج ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روڈ بلاک کرکے شہریوں کو پریشان کرنے کا کسی کو اختیار نہیں دیا جائے گا، احتجاج حق ہے لیکن کسی دوسرے کیلئے مصیبت کا باعث نہیں بننے دیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 958337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958337/احتجاجا-روڈ-بلاک-کرنیوالے-انتشار-پسند-کہلائیں-گے-لاہور-پولیس-کا-انوکھا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org