QR CodeQR Code

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید، آئی ایس پی آر

1 Sep 2011 14:01

اسلام ٹائمز:میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ اس واقعہ کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں جبکہ فائرنگ کا معاملہ مقامی بھارتی کمانڈر کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔


راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ کشمیر کی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے مقامی فورس، مجاہد بٹالین کے تین اہل کار شہید ہو گئے ہیں، یہ واقعہ چاند رات کو پیش آیا، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات وادی نیلم کے علاقے دودھنیال میں بھارتی فوج نے پاکستانی چوکی پر بلااشتعال فائرنگ کی، اس موقع پر ایک دھماکہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں اور فائرنگ سے مجاہد بٹالین کے تین اہل کار شہید ہوگئے۔ میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ اس واقعہ کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں جبکہ فائرنگ کا معاملہ مقامی بھارتی کمانڈر کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2003ء سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کا معاہدہ چلا آ رہا ہے، تاہم اس دوران فائرنگ کے بعض واقعات رونما بھی ہوتے رہے ہیں۔



خبر کا کوڈ: 95836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/95836/کنٹرول-لائن-پر-بھارتی-فوج-کی-فائرنگ-سے-3-اہلکار-شہید-آئی-ایس-پی-آر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org