QR CodeQR Code

بی اے پی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے، جان محمد جمالی

12 Oct 2021 16:53

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بی اے پی کے مرکزی آرگنائزر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جو بھی حکومت بنتی ہے، کمزور رہتی ہے۔ جام کمال پارلیمانی گروپ کا اجلاس طلب کریں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی رکن میر جان محمد جمالی اور نوابزادہ طارق خان مگسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور ناراض اراکین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ پارٹی بہت جلد کسی نتیجہ پر پہنچے گی۔ انہوں نے پارٹی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا کرے کہ وزیراعلیٰ جام کمال ناراض اراکین کو منا لیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزر جان محمد جمالی نے کہا کہ ہماری پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ میں کسی کیمپ کا حصہ نہیں ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہمیشہ جو بھی حکومت بنتی ہے، وہ کمزور رہتی ہے۔ جام کمال پارلیمانی گروپ کا اجلاس طلب کریں۔ کسی کو تنہاء نہیں چھوڑ سکتے۔ ہمیں اتحادیوں کا بھی خیال رکھنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 958362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958362/بی-اے-پی-دو-حصوں-میں-تقسیم-ہوگئی-ہے-جان-محمد-جمالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org