0
Tuesday 12 Oct 2021 19:12

کانگریس لکھیم پور معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے، بی جے پی

کانگریس لکھیم پور معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے، بی جے پی
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس ووٹوں کی خاطر اترپردیش کے لکھیم پور کھیری تشدد معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی نے کہا کہ دلتوں پر کانگریس کے زیر اقتدار راجستھان پر حملہ کیا گیا لیکن وہ اس معاملے میں بالکل خاموش ہے۔ دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ کچھ دیر پہلے ہم نے قومی انسانی حقوق کمیشن کے 28ویں یوم تاسیس پر نریندر مودی کو سنا، مودی نے پوری سنجیدگی اور حساسیت کے ساتھ پورے موضوع کو پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہوتی ہے جب انہیں سیاسی رنگ سے دیکھا جاتا ہے، سیاسی عینک سے دیکھا جاتا ہے، سیاسی نفع و نقصان کے ترازو سے تولا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا رویہ جمہوریت کے لئے یکساں طور پر نقصان دہ ہے۔

بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے بتایا کہ لکھیم پور کھیری میں جو کچھ ہوا ہے وہ افسوسناک ہے اور اس پورے معاملے کی منصفانہ تحقیقات جاری ہے لیکن یہ بھی افسوسناک ہے کہ کچھ اپوزیشن پارٹیاں سیاست کر رہی ہیں اور ووٹ کی کھیتی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اپنے آپ کو دلت انسانی حقوق کے کارکن کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن راجستھان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی گاندھی خاندان کو نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے راجستھان کے پریم پورہ گاؤں میں ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کیا گیا، اس کے بعد اس کی لاش اس کے گھر کے سامنے پھینک دی گئی لیکن راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی وہاں نہیں پہنچے۔
خبر کا کوڈ : 958374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش