0
Tuesday 12 Oct 2021 19:00

سیرت النبی(ص) معاشرے میں امن کی ضمانت ہے، مولانا عاصم مخدوم

سیرت النبی(ص) معاشرے میں امن کی ضمانت ہے، مولانا عاصم مخدوم
اسلام ٹائمز۔ اروا فاونڈیشن کے زیراہتمام لاہور میں سیرت النبی(ص) اور امن عالم کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت صدر اروا فاونڈیشن مرزا اسد اللہ سعید نے کی۔ سیمنیار میں چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم اور سیکرٹری جنرل کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن لاہور شوکت علی چودھری نے خصوصی شرکت کی، جبکہ چیئرمین امن کمیٹی لاہور چودھری محمد ارشد گجر، ترجمان جامعہ عروۃ الوثقی سید رضوان عابدی، علامہ محمد حسین گولڑوی، قاسم علی قاسمی، علامہ خالد محمود، مفتی شہباز عالم فاروقی، حافظ خالد فرید، چودھری سلطان علی، اکرم بھٹی، ممتاز احمد، ساجد وارثی، افتخار بھٹی، محمد مزمل ، عبدالغفور، مختار چوہان، مظہر عباس، محمد ارشد، عبدالواحد سمیت دیگر نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا ہے کہ نبی اکرم ؐ کی تعلیمات میں سوسائٹی کا امن اور مثالی لاء اینڈ آرڈر کے قیام کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم معاشروں میں جرائم کی بڑی وجہ جہالت اور قرآن و سنت سے علوم کی دوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اپنے خطابات میں اخلاق اور احترام انسانیت کے موضوعات پر قرآن اور پیغمبر اسلام کی تعلیمات کو اجاگر کریں اور نوجوانوں کی بطور خاص اخلاقی تربیت کریں۔ سیمینار کے اختتام پر چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے ملک و قوم کی سلامتی اور مرزا محمد اسلم سعید کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔
خبر کا کوڈ : 958378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش