0
Tuesday 12 Oct 2021 19:04

کوئٹہ، ظہور بلیدی بی اے پی کے قائم مقام صدر مقرر

کوئٹہ، ظہور بلیدی بی اے پی کے قائم مقام صدر مقرر
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں برسراقتدار سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کی کور کمیٹی نے ناراض رکن اسمبلی ظہور بلیدی کو پارٹی کا قائم مقام صدر مقرر کر دیا ہے۔ بی اے پی کے سیکرٹری جنرل منظور کاکڑ نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی کور کمیٹی نے باہمی مشاورت سے نائب صدر ظہور بلیدی کو قائم مقام صدر بنایا ہے۔ یاد رہے کہ ظہور بلیدی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اختلافات کے باعث بطور وزیر خزانہ وزارت سے استعفی دیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے خلاف 14 ارکان کے ہمراہ تحریک عدم پر دستخط بھی کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 958381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش