0
Tuesday 12 Oct 2021 19:48

جماعت اسلامی کا گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سیرت کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

جماعت اسلامی کا گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سیرت کانفرنس کے انعقاد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی گلگت بلتستان تمام اضلاع میں سیرت طیبہ کے حوالے سے سیرت کانفرنس کا انعقاد کرے گی، رسول مہربان (ص) کی زندگی تمام انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار تنویر انور خان سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان نے جماعت اسلامی جی بی کے زمہ داران اور امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مشتاق احمد ایڈووکیٹ، مولانا عبد السمیع، نظام الدین، حاجی نعمت اللہ خان، اسماعیل شعریت یار، عبد الرحمن، مولانا تنویر حیدری، محمد ثالث، قاری اسماعیل، زکریا احمد ایڈووکیٹ اور دیگر زمہ داران نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امت کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ سیرت النبی (ص) کی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے۔ جماعت اسلامی ہر سال کی طرح امسال بھی پورے ملک کی طرح جی بی میں بھی محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام سے سیرت کانفرنس کا انعقاد کرے گی، جس میں تمام مسالک کے جید علماء کرام کو دعوت دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 958386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش