QR CodeQR Code

امریکا نے پاکستان کے ساتھ تحریری مفاہمتی معاہدے سے انکار کر دیا

1 Sep 2011 14:13

اسلام ٹائمز:مفاہمتی معاہدے میں سی آئی اے کے آپریشنز، ڈرونز حملے سے قبل آگاہی، خفیہ معلومات کا تبادلہ اور پاکستان میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کے ملنے کی صورت میں ہونے والی پیش رفت اور تعلقات کو تحریری صورت میں لانے کے معاملات شامل ہیں۔


کراچی:اسلام ٹائمز۔ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستانی حکام امریکا کے ساتھ تمام معاملات کو تحریری اور دستاویزی شکل دینا چاہتے ہیں لیکن امریکا نے ایسے کسی بھی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی فوجی حکام پاکستان میں تمام امریکی آپریشنز اور کارروائیوں کو تحریری صورت دینا چاہتے ہیں اور ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط چاہتے ہیں۔ جن میں سی آئی اے کے آپریشنز، ڈرونز حملے سے قبل آگاہی، خفیہ معلومات کا تبادلہ خیال اور اگر پاکستان میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کے ملنے کی صورت میں ہونے والی پیش رفت اور تعلقات کو تحریری صورت میں لانے کے معاملات شامل ہیں، لیکن امریکا کے سابق اور موجودہ حکام پاکستان کے ساتھ ایسے کسی بھی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ایسے کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 95839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/95839/امریکا-نے-پاکستان-کے-ساتھ-تحریری-مفاہمتی-معاہدے-سے-انکار-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org