QR CodeQR Code

پارٹی صدارت سے استعفے کا فیصلہ واپس لیتا ہوں، جام کمال

12 Oct 2021 20:48

ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ ظہور بلیدی کو قائم مقام صدر مقرر کرنا فرد واحد کا فیصلہ ہے، جسکی کوئی حیثیت نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پارٹی صدار ت سے استعفیٰ نہیں دیا تھا، صرف خواہش ظاہر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دوستوں کے اسرار پر پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لیتا ہوں اور بی اے پی میں بطور صدر خدمات انجام دیتا رہونگا۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ ظہور بلیدی کو پارٹی کا قائم مقام صدر منتخب کرنا فرد واحد کا فیصلہ ہے۔ فرد واحد کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے ادارہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات تک بی اے پی کا صدر رہوں گا۔

 
واضح رہے کہ آج بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ نے الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ظہور بلیدی بی اے پی کے قائم مقام صدر مقرر ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے چند روز قبل بی اے پی کی صدارت سے استعفیٰ دیا تھا، البتہ آج انہوں نے کہا ہے کہ وہ صرف ایک فیصلہ تھا، جسے واپس لے لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 958395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958395/پارٹی-صدارت-سے-استعفے-کا-فیصلہ-واپس-لیتا-ہوں-جام-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org