0
Tuesday 12 Oct 2021 22:37

بابوسر ناران نیشنل ہائے وے پر سفری ٹریولر شیڈول جاری

بابوسر ناران نیشنل ہائے وے پر سفری ٹریولر شیڈول جاری
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی طرف بابوسر ناراں نیشنل ہائے وے پر سفری ٹریولر شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ دیامر کی جانب سے بابوسر ناران شاہراہ پر عائد پابندی ہٹا دی گئی ہے۔ اطلاق 13 اکتوبر سے ہوگا۔ شیڈول کے مطابق مسافر اور سیاح دن کے اوقات بابوسر ناراں نیشنل ہائے وے پر سفر کر سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر دیامر سعد بن اسد کے مطابق بابوسر ناران شاہراہ پر صبح 9 تا شام 4 بجے تک گاڑیوں کی آمد و رفت جاری رہے گی۔ شام 4 تا صبح 9 بجے تک بابوسر ناران شاہراہ پر ٹریفک معطل رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر دیامر کا کہنا ہے کہ بابوسر ناران شاہراہ پر برفباری کے دوران خطرات کے پیش نظر ٹریولر شیڈول جاری کیا ہے۔ برفباری کے دوران شاہرہ پر سفر کرنا کسی خطرے سے خالی نہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بابوسر ٹاپ پر برفباری کی وجہ سے ڈیڑھ سو کے قریب مسافر پھنس گئے تھے جنہیں مقامی انتطامیہ نے ریسکیو 1122 کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا تھا۔ برفباری کے بعد انتظامیہ نے شاہراہ پر سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 958403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش