0
Tuesday 12 Oct 2021 22:33

چمن، باب دوستی کی بندش کیخلاف انجمن تاجران کیجانب سے احتجاج کا اعلان

چمن، باب دوستی کی بندش کیخلاف انجمن تاجران کیجانب سے احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان بارڈر بندش کے حوالے سے چمن کے مختلف جماعتوں اور انجمن تاجران کے رہنماؤں نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کے صدر صادق خان اچکزئی نے چمن پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان دوستی گیٹ پر چمن کے شہریوں کی بے جا تذلیل اور تاجروں کو تنگ کیا جاتا ہے، جو قابل قبول نہیں۔ اس کے علاوہ چمن بارڈر کی بندش سے عوام الناس کا معاشی قتل عام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ہمارے مسائل پرامن طریقے سے حل کریں۔ بصورت دیگر انہوں نے 15 اکتوبر کو چمن بارڈر کی بندش کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 958404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش