QR CodeQR Code

پشتون دہشتگرد نہیں، دہشتگردی کے متاثرین ہیں، ایمل ولی خان

12 Oct 2021 22:46

ایک بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ پشتونوں کو دہشتگرد اور طالبان قرار دینے والا شخص ذہنی تواز کھوچکا ہے، وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے شخص کو شرم آنی چاہئیے کہ ایک امن پسند قوم کو دہشتگرد قرار دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایم ولی خان نے کہا ہے کہ پشتونوں کو دہشتگرد اور طالبان قرار دینے والا شخص ذہنی تواز کھوچکا ہے، وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے شخص کو شرم آنی چاہئیے کہ ایک امن پسند قوم کو دہشتگرد قرار دے رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پشتون دہشتگرد نہیں دہشتگردی کے متاثرین ہیں، جنہوں نے امن کی خاطر ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ اس قسم کے بیانات سے نیازی صاحب کیا چاہتے ہیں؟ کیا پشتونوں اور پاکستان کو لڑانا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشتگردوں کو پوری قوم سے جوڑنا اور انہیں دہشتگرد قرار دینا پشتون قوم کی تضحیک ہے۔ یہ کونسے پشتونوں کی بات ہورہی ہے؟ پشتون دہشتگرد نہیں دہشتگردی کے متاثرین ہیں، جنہوں نے دہشتگردی کا راستہ روکا۔ نیازی صاحب اس قسم کے بیانات سے دنیا پر ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ پشتون بحیثیت قوم دہشتگرد ہیں جنہوں نے اس خطے میں آگ لگائی۔


خبر کا کوڈ: 958405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958405/پشتون-دہشتگرد-نہیں-دہشتگردی-کے-متاثرین-ہیں-ایمل-ولی-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org