0
Tuesday 12 Oct 2021 23:29

سندھ حکومت سے بلدیاتی نظام سے متعلق قانون میں ترمیم کا نوٹیفکیشن طلب

سندھ حکومت سے بلدیاتی نظام سے متعلق قانون میں ترمیم کا نوٹیفکیشن طلب
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت سے ایک ماہ میں حلقہ بندی اور بلدیاتی نظام سے متعلق قانون میں ترمیم کے نوٹیفکیشن طلب کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے حکم نامے میں سندھ حکومت ایک ماہ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے متعلق بھی تمام ترامیم کا نوٹیفکیشن اور حلقہ بندیوں کیلئے مطلوبہ ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ متعلقہ ڈیٹا اور بروقت ترمیم کرکے نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو مقدمہ دوبارہ سماعت کیلئے مقرر ہوگا، حکم پر عملدرآمد نہ ہو تو آئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری سندھ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
خبر کا کوڈ : 958413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش