0
Tuesday 12 Oct 2021 23:35

کراچی، ڈیری کیٹل فارمرز کا دودھ فی لیٹر قیمت 155 روپے کرنے کا مطالبہ

کراچی، ڈیری کیٹل فارمرز کا دودھ فی لیٹر قیمت 155 روپے کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈیری کیٹل فارمرز نے دودھ فی لیٹر قیمت 155 روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی فی لیٹر قیمت کا نیا تخمینہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تخمینے کے مطابق دودھ کی فی لیٹر قیمت 155 روپے بنتی ہے، اس سلسلے میں ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے سیکریٹری لائیو اسٹاک کو قیمتوں پر نظر ثانی کیلئے ایک خط لکھ دیا ہے۔ صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شاکر عمر گجر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ کمشنر کراچی قیمتوں کے سلسلے میں نیا نوٹیفکیشن کیوں جاری نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا ڈیری فارمرز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے، پچھلے نوٹیفکیشن کے مطابق شہری نقصان میں نظر آ رہے ہیں، جبکہ قیمتیں بڑھانے کیلئے فارمرز کا دباﺅ بڑھ رہا ہے۔ شاکر گجر نے کہا کہ اگر کمشنر کراچی نے نیا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا، تو دودھ کی قیمتوں میں از خود اضافے کا اعلان کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 958414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش