0
Tuesday 12 Oct 2021 23:43
وزیراعظم اور آرمی چیف کی کئی گھنٹوں ملاقات ہوئی

فوج کی عزت ہے تو وزیراعظم کی بھی عزت ہے، چیف ویپ

وزیراعظم چاہتے تھے کہ جنرل فیض مزید عہدے پر رہیں
فوج کی عزت ہے تو وزیراعظم کی بھی عزت ہے، چیف ویپ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم چاہتے تھے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کچھ ماہ مزید عہدے پر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم افغان صورتحال کی وجہ سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو مزید رکھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کی طرف سے 3 سے 5 نام آئیں گے اور وزیراعظم ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے ایک نام کی منظوری دیں گے۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ جنرل ندیم انجم اچھی شہرت کے پیشہ ور جنرل ہیں اور ان کی ذات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر فوج کی عزت ہے تو وزیراعظم کی بھی عزت ہے۔ چیف وہپ نے کہا کہ عمران خان منتخب وزیراعظم اور چیف ایگزیکٹو ہیں اور انہوں ںے کہا ہے کہ ان کی کوئی انا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پراسیس فالو کیا جانا چاہیے، اس میں کچھ  کمی رہ گئی۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ میں کہا ہے کہ آرمی چیف کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ رات کو وزیراعظم اور آرمی چیف کی کئی گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف ملاقات میں تمام چیزیں اچھے ماحول میں سیٹل ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کی باڈی لینگویج مثبت تھی اور وہ ریلیکس تھے۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ میں کہا ہے کہ آرمی چیف کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ رات کو وزیراعظم اور آرمی چیف کی کئی گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف ملاقات میں تمام چیزیں اچھے ماحول میں سیٹل ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کی باڈی لینگویج مثبت تھی اور وہ ریلیکس تھے۔
خبر کا کوڈ : 958416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش