0
Tuesday 12 Oct 2021 23:44

پیپلز پارٹی سازش کے تحت سندھ میں مہنگائی کررہی ہے، ارباب غلام رحیم

پیپلز پارٹی سازش کے تحت سندھ میں مہنگائی کررہی ہے، ارباب غلام رحیم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سازش کے تحت سندھ میں مہنگائی کررہی ہے۔ میرپور خاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ گندم مہنگی ہے تو اس میں وفاق کا کوئی قصور نہیں ہے۔ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ صوبے کا کام ہے گندم خرید کر سبسڈائز کرے، پیپلز پارٹی سازش کے تحت سندھ میں مہنگائی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مقصد وفاقی حکومت کو بدنام کرنا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عوام ان پڑھ ہیں، انہیں پتا نہیں گندم فراہمی کس کا کام ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی پٹرولیم قیمتوں پر ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 958417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش