QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا کراچی میں انٹرا سٹی بس منصوبہ جلد شروع کرنے کا اعلان

12 Oct 2021 23:47

ایک بیان میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا تھا کہ ترکی کی کمپنی کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے پر کام کرے گی، محکمہ ٹرانسپورٹ کو انٹرا سٹی بس منصوبے کے لئے فنڈز مل گئے ہیں، 250 ڈیزل ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے لئے تمام مراحل مکمل کرلئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کراچی میں انٹرا سٹی بس منصوبہ جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ پہلے مرحلے میں کراچی کے سات روٹس پر بسیں چلائے گا۔ ایک بیان میں اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ ترکی کی کمپنی کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے پر کام کرے گی، محکمہ ٹرانسپورٹ کو انٹرا سٹی بس منصوبے کے لئے فنڈز مل گئے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے مزید کہا کہ 250 ڈیزل ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے لئے تمام مراحل مکمل کرلئے گئے ہیں جو آئندہ 4 ماہ میں پہنچ جائیں گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چار بس ڈپو بس آپریشنز چلانے کے لئے دیئے جائیں گے، دیگر ٹرانسپورٹ منصوبوں پر بھی پیشرفت ہورہی ہے، ایدھی، اورنج لائن اور ریڈ لائن منصوبے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق ترکی کی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کے نمائندے کراچی پہنچ گئے ہیں، ترک کمپنی کے نمائندوں نے یو پی موڑ بس ڈپو کا دورہ کیا اور روٹس کا بھی معائنہ بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 958419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958419/سندھ-حکومت-کا-کراچی-میں-انٹرا-سٹی-بس-منصوبہ-جلد-شروع-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org