QR CodeQR Code

سازش کے تحت مجھے خان صاحب سے الگ کر دیا ‏گیا، جہانگیر ترین

13 Oct 2021 00:22

پی ٹی آئی کے رہنماء کا لودھراں میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں نون لیگ سے 9 سیٹں کم تھیں، میں نے عمران خان سے کہا فکر مت کریں مجھ پر چھوڑ ‏دیں اور اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اور ہماری حکومت بن گئی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ باقاعدہ سازش کے تحت مجھے خان صاحب سے الگ کر دیا ‏گیا۔ لودھراں میں خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے 8 سال دن رات تحریک انصاف میں محنت کی ،‏مگر باقاعدہ سازش کرکے مجھے عمران خان سے الگ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے 6 مہینے پہلے مجھے نااہل کردیا گیا، نااہلی کے باوجود میں نے عمران خان کا ساتھ ‏نہیں چھوڑا، پنجاب میں نون لیگ سے 9 سیٹں کم تھیں، میں نے عمران خان سے کہا فکر مت کریں مجھ پر چھوڑ ‏دیں اور اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اور ہماری حکومت بن گئی۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان دوسرے سیاستدانوں سے مختلف تھا، تاریخ میں کوئی حکومت ایک آدمی ‏کے پیچھے نہیں پڑی، باقاعدہ سازش کے تحت مجھے خان صاحب سے الگ کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 958428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958428/سازش-کے-تحت-مجھے-خان-صاحب-سے-الگ-کر-دیا-گیا-جہانگیر-ترین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org