0
Wednesday 13 Oct 2021 00:34

تعصب اور لسانیت کی آگ نے سندھ کو ترقی سے کوسوں دور کردیا ہے، مصطفیٰ کمال

تعصب اور لسانیت کی آگ نے سندھ کو ترقی سے کوسوں دور کردیا ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ تعصب اور لسانیت کی آگ نے سندھ کو ترقی سے کوسوں دور کر دیا ہے، دنیا چاند پر جا رہی ہے اور سندھ کے اسکول بھینسوں کے باڑے بنے ہوئے ہیں، سندھیوں اور مہاجروں کو ایک دوسرے سے لڑنے کے بجائے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے خلاف کھڑے ہونے کی ضرورت ہے جو انہیں آپس میں لڑوا کر، دونوں کے حقوق غضب کرکے اپنے محلات بنا رہے ہیں اور یہاں ہمارے بچے مر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ذمہ داران سے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کرتے ہوئے اور تنظیمی ڈھانچے میں نوجوانوں کو زیادہ موقع فراہم کرنے کے حوالے سے تبدیلیاں کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر کے تمام مسائل کا حل ہمارے پاس ہے، عوام کے ساتھ مل کر سب ٹھیک کردیں گے، لاڑکانہ میں بھی کھڑے ہوکر کہا کہ مہاجر ہوں اور مہاجر ہونے پر فخر ہے اور کراچی میں کھڑے ہو کر لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے گئے اور تھر میں بھوک سے مرنے والے بچوں کیلئے آواز اٹھائی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ صرف مہاجروں کو ایک ہونے کی نہیں بلکہ سندھ بھر کی عوام کو حقوق کی خاطر ایک ہونے کی ضرورت ہے، بالخصوص یہ دیکھنا ہوگا کہ بدکردار لوگ اس اتحاد میں شامل ہوکر اسے خراب نہ کریں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی فطرت میں غداری ہوتی ہے، ایم کیو ایم پر قابض مافیا کے ساتھ ایک ہونے سے پوری قوم کا نقصان ہوگا، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں، تمام لوگوں کے سامنے پیش ہونے اور اپنے نظریئے پر بات کرنے کے لئے تیار ہوں، پاک سرزمین پارٹی کا بتایا ہوا راستہ ہی ترقی، خوشحالی اور پائیدار امن کی ضمانت ہے، اس کے علاوہ تمام تجربے ملک کو مزید تباہی کی جانب دھکیلیں گے۔
خبر کا کوڈ : 958432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش