0
Wednesday 13 Oct 2021 01:32

چینی ساختہ وی ٹی فور ٹینک کی پاک فوج میں شمولیت کی تقریب، آرمی چیف کی شرکت

چینی ساختہ وی ٹی فور ٹینک کی پاک فوج میں شمولیت کی تقریب، آرمی چیف کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کے بھرپور جواب دینے کے لیے روایتی صلاحیتوں کی اپ گریڈیشن جاری رکھنی چاہیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف نے چینی ساختہ وی ٹی فور ٹینک کی پاک فوج میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔ آرمی چیف نے وی ٹی فور ٹینک کی حربی صلاحیتوں کو عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔ چینی ساختہ ٹینک جدید ترین پروٹیکشن، فائر پاور اور نقل و حرکت کا حامل ہے، وی ٹی فور دنیا کے بہترین جدید ٹینکوں کے ہم پلہ ہے۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ روایتی جنگی صلاحتیوں کی اپ گریڈیشن ایک جاری عمل ہے، کسی بھی جارحیت کے بھرپور جواب دینے کے لیے روایتی صلاحیتوں کی اپ گریڈیشن جاری رکھنی چاہیے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وی ٹی فور ٹینک پاکستان اور چین کے اسٹریٹجک تعاون کا ایک اور منہ بولتا ثبوت ہے، پاک فوج میں ان ٹینکوں کی شمولیت سے فارمیشنز کی جنگی استعداد بڑھے گی۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ تیزی سے بدلتے جنگی رجحانات میں اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارت کا اہم کردار ہے، پیچیدہ اور جدید ٹیکنالوجی سے روشناس ہونے کے ساتھ سخت تربیت انتہائی ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 958442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش