0
Wednesday 13 Oct 2021 01:54

جرمنی میں نماز جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت

جرمنی میں نماز جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ جرمنی نے کولون شہر میں ملک کی سب سے بڑی مسجد سمیت 35 مساجد کی انتظامیہ کو نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر کولون میں مسلم برادری اور مقامی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے تحت شہر کی تمام 35 مساجد کو نماز جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت ہوگی جن میں ملک کی سب سے بڑی مسجد بھی شامل ہے۔ جرمنی کے شہر کولون کے میئر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرا شہر مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں کا امتزاج ہے۔ مؤذن کو لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دینا ان کے لیے احترام کی علامت ہے۔ لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دو سال کے لیے دی گئی ہے جس کی تجدید کی جا سکے گی۔ معاہدے کی تجدید لاؤڈ اسپیکر کے حجم کی حد کی پابندی اور پانچ منٹ سے زیادہ طویل اذان نہ ہونے سے مشروط ہوگی جب کہ اذان سے پہلے پڑوسی عمارتوں کو مطلع کرنا بھی ضروری ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 958445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش