QR CodeQR Code

سول ایوی ایشن میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

13 Oct 2021 02:01

آڈیٹر جنرل پاکستان نے سول ایوی ایشن کی مالی سال 20-2019 کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی، جس میں مجموعی طور پر 53 آڈٹ پیراز شامل کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی بے قاعدگیوں، غیر قانونی فلائٹس کے اجازت ناموں اور ملکیتی اراضی پر قبضے سے ادارے کو 300 ارب روپے کا نقصان ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان نے سول ایوی ایشن کی مالی سال 20-2019 کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی، جس میں مجموعی طور پر 53 آڈٹ پیراز شامل کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی بے قاعدگیوں، غیر قانونی فلائٹس کے اجازت ناموں اور ملکیتی اراضی پر قبضے سے ادارے کو 300 ارب روپے کا نقصان ہوا، سی اے اے کو متعدد یاد دہانیوں کے باوجود ڈپارٹمینٹل آڈٹ کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں 65 ارب 11 کروڑ 40 لاکھ روپے کے مالی معاملات کے آڈٹ پیراز بھی شامل ہیں۔ آڈٹ اعتراضات میں 75 ارب 43 کروڑ غیر قانونی فلائٹس کی اجازت اور ان کے بقایاجات کی عدم وصولی کا ذکر کیا گیا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کی ملکیتی اراضی پر قبضوں سے 144 ارب 88 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، اس کے علاوہ ایئرلائنز اور دیگر اداروں سے واجبات کی وصولی میں تاخیر یا عدم وصولی سے 14 ارب 58 کروڑ کا نقصان پہنچا۔


خبر کا کوڈ: 958446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958446/سول-ایوی-ایشن-میں-اربوں-روپے-کی-مالی-بے-ضابطگیوں-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org