0
Wednesday 13 Oct 2021 19:37

علامہ ریاض نجفی کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیوہ کو تعزیتی خط

علامہ ریاض نجفی کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیوہ کو تعزیتی خط
اسلام ٹائمز۔ صدر وفاق المدارس الشیعہ اور پرنسپل جامعتہ المنتظر علامہ حافظ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیوہ ہنرینہ خان اور بیٹیوں کے نام تعزیتی خط میں فخرِ قوم و ملت، محسنِ پاکستان کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور کہا کہ فقط آپ کا خاندان ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے اس عظیم محسن اور بے مثال ہیرو کے فراق میں سوگوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں عِلم اور اہل ِعِلم کی بیان کی گئی عظمت و فضیلت مروجہ معنوں میں دینی علوم و علماء کیلئے ہی مخصوص نہیں بلکہ ہر وہ علم جو انسانیت، ملک و ملت کیلئے مفید ہو وہ بھی دینی علوم کا حصہ ہے۔

حافظ ریاض نجفی نے کہا ڈاکٹر عبدالقدیر خان رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے علم سے نہ صرف وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنا دیا بلکہ پورے عالَمِ اسلام کے دفاع و سلامتی کیلئے ناقابل ِ فراموش کارنامہ انجام دیا۔ ان گرانقدر کارناموں کا عنداللہ عظیم اجر و ثواب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج فقط آپ کا خاندان ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے اس عظیم محسن اور بے مثال ہیرو کے فراق میں سوگوار ہے۔ انہوں نے دُعا کی کہ خداوند متعال مرحوم سائنسدان کے درجات بلند فرمائے، ان کی عظیم خدمات پر اجرِ عظیم اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 958460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش