0
Wednesday 13 Oct 2021 09:08

انڈیا پاکستان اور ایران کی اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کا پلان بنا چکا ہے، ماہر فلکیات کا دعویٰ

انڈیا پاکستان اور ایران کی اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کا پلان بنا چکا ہے، ماہر فلکیات کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ ممتاز ماہرِ فلکیات پروفیسر پیرزادہ پرنس آغا جان نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا پاکستان کیخلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہے، اب انڈیا پاکستان کے ایسے مسافر بردار طیارے کے اغواء یا اُسے گرانے کی منصوبہ بندی کر چکا ہے، جس میں ملکی و غیر ملکی وی آئی پیز سوار ہوں گے۔ پرنس آغا جان کے مطابق انڈیا پاکستان کے دوست ممالک کی شخصیات کو نشانہ بنانے کا پلان بھی بنا چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انڈیا پاکستان اور ایران کی اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے اور پاک چین تعلقات خراب کرنے کیلئے پلاننگ میں مصروف ہے۔

پرنس آغا جان کے مطابق اسرائیل اور انڈیا مل کر امریکہ کے صدر جو بائیڈن پر دباو ڈال رہے ہیں کہ وہ ایران کے حوالے سے سخت پالیسی اپنائے، لیکن جوبائیڈن ان کے دباو میں نہیں آئیں گے، اور ایران کے حوالے سے معتدل پالیسی پر عمل پیرا رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں امریکی صدر جوبائیڈن کیلئے حادثات اور امراض کے حملوں کا خدشہ موجود ہے۔ یاد رہے کہ پیرزادہ پرنس آغا جان کی پہلے بھی بہت سے پیشگوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کے ہاتھوں ایرانی ایٹمی سائنسدان فخری زادہ کی شہادت کی بھی پیش گوئی کی تھی۔ پرنس آغا جان نے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہار جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 958461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش