0
Wednesday 13 Oct 2021 09:33

پاکستان میں کورونا سے مزید 21 افراد کا انتقال

پاکستان میں کورونا سے مزید 21 افراد کا انتقال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا، جبکہ کورونا وائرس کی شرح 2 اعشاریہ 34 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1ہزار 21 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 21 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 683 مریض شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 173 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار 669 ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 958463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش