QR CodeQR Code

امریکا سے اب پہلے جیسے تعلقات شاید نہ ہو سکیں، اسد مجید

13 Oct 2021 09:45

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ امریکا اور چین سے تعلقات جس حد تک متوازی چلا سکیں ان کو چلائیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا ہے کہ اب شاید ہمارے امریکا سے تعلقات ویسے نہ ہو سکیں جیسے کسی زمانے میں تھے۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا سے ماضی جیسے تعلقات کی امید لگانا حقیقت پسندی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین سے ہمارے دیرینہ، گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں جبکہ امریکا ہمارا اہم پارٹنر ہے۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ امریکا اور چین سے تعلقات جس حد تک متوازی چلا سکیں ان کو چلائیں۔


خبر کا کوڈ: 958464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958464/امریکا-سے-اب-پہلے-جیسے-تعلقات-شاید-نہ-ہو-سکیں-اسد-مجید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org