0
Wednesday 13 Oct 2021 10:23

اتحادی جماعتوں کا جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا اعلان

اتحادی جماعتوں کا جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر اچکزئی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ، جمہوری وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نواب زادہ گہرام بگٹی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں نیوز کانفرنس میں کیا۔ پارلیمانی لیڈر اے این پی اصغر اچکزئی نے کہا کہ یہ صورتحال حکومت کی تشکیل کے دن سے ہمیں درپیش ہے، اپوزیشن ترقی کیخلاف پہلے دن سے سازش کررہی ہے، اپوزیشن نے ہمیشہ بجٹ کے حوالے سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف ہر غیر جمہوری عمل کا مقابلہ کریں گے، بلوچستان کی مخلوط حکومت متحد ہے۔ دوسری جانب سربراہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی عبدالخالق ہزارہ کا کہنا تھا کہ بطور اتحادی ہمارا فرض تھا ناراض دوستوں کو منائیں، نہ جانے کن وجوہات پر ہمارے ساتھی ضد میں ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 958468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش