QR CodeQR Code

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری، ‏وزیراعظم اور آرمی چیف میں مشاورت مکمل، فواد چوہدری

13 Oct 2021 11:02

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت کے درمیان بہت آئیڈیل تعلقات ہیں اور نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر وزیراعظم کا اختیار ہے جس کے لیے قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لئے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئی تقرری کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر گفتگو ہوئی تھی۔ وزیر اعظم نے پاک فوج میں تبادلوں سے متعلق کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں اس معاملے میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دیں۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت کے درمیان بہت آئیڈیل تعلقات ہیں اور نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر وزیراعظم کا اختیار ہے جس کے لیے قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 958476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958476/نئے-ڈی-جی-آئی-ایس-کی-تقرری-وزیراعظم-اور-آرمی-چیف-میں-مشاورت-مکمل-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org