0
Wednesday 13 Oct 2021 11:36

نیب آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

نیب آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نیب آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبدالطیف قریشی نامی شخص نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نیب آرڈیننس کو چیلنج کردیا ہے، درخواست میں وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 8 اکتوبر 2021ء کو وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، ترمیمی آرڈیننس کی شقیں قانون سے مطابقت نہیں رکھتیں، کسی مخصوص شخص کے لئے آرڈیننس جاری ہونا خلاق قانون ہے، ریٹائرڈ ججز کی دوبارہ تعیناتی آزاد عدلیہ کے بھی خلاف ہے، اس لئے نیب ترمیمی آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 958481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش